Jump to content
IslamicTeachings.org

سورہ احزاب کی آیت نمبر56کےبعد درود وسلام کاپڑھنا


Haya

Recommended Posts

  • Dawah Team

سوال:

محترم مفتی صاحب السلام علیکم مفتی صاحب کتاب الشفاء، معارف الحدیث میں لکھا ہوا ہے کہ حضرت علی سورہ احزاب کی آیت نمبر 56پڑھنے کے بعد درودوسلام پڑھتے تھے کیا یہ صحیح ہے ؟۔

 


جواب:

سیرت کی بعض کتابوں کے مطابق حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مذکورہ آیت کے بعد درودوسلام پڑھنا ثابت ہے۔ علامہ قسطلانی نے مواھب لدنیہ میں علامہ مراغی کی تحقیق النصرة فی دارالہجرة کے حوالے سے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ یہ درودوسلام حضرت علی رضی اللہ عنہ سے خاص موقع پر منقول ہے یعنی جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہواتو اس وقت بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے استفسار پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے درودوسلام کے کچھ کلمات ارشاد فرمائے تھے ایسا کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول ہو یہ کسی مستند کتاب میں معتمد حوالوں سے مذکورنہیں ہے۔ تاہم اگر اس آیت کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی کلمات یادرودوسلام کے دیگر منقول وما ثورکلمات آہستہ سے دل میں پڑھ ليے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ سے اجروثواب کی امید بھی ہے۔ البتہ یہ خیال رہے کہ اس درودوسلام کو آیت مذکورہ کالازمی حصہ سمجھ کر پڑھنا سخت غلطی ہوگی ۔

 

فقط واللہ اعلم

 



Link to comment
Share on other sites

  • Dawah Team

:sl:

In sum, the questioner wants to know if it's correct to recite durood o salaam after verse 56 of surah Ahzaab. It's answered that it's proven from some seerah books that Hadhrat Ali :anhu: used to do so, though there's no mention of it anywhere being the common regular practice of Nabi sallalaho alaihi wasallam. So there's nothing wrong with doing so with the hope of reward, but it'd be a gross mistake to make it compulsory.

Hope that much is sufficient.

Link to comment
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...